ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  شیوسینا لیڈر کابی ایم سی ٹھیکے دار کو دھمکی دیتے آڈیو وائرل، بی جے پی نے مانگا استعفیٰ 

 شیوسینا لیڈر کابی ایم سی ٹھیکے دار کو دھمکی دیتے آڈیو وائرل، بی جے پی نے مانگا استعفیٰ 

Wed, 02 Dec 2020 23:16:32    S.O. News Service

ممبئی،2دسمبر(آئی این ایس انڈیا) شیوسینا لیڈر اوربی ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین یشونت جادھو کا ایک آڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاست گرماگئی ہے۔

شیوسینا لیڈر فون پر بی ایم سی کے ٹھیکیدار کو دھمکیاں دیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ فون کال کی آڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی نے یشونت جادھو سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بتادیں کہ ممبئی میٹروپولیٹن بلدیہ کیلئے 2022 کے آغاز میں انتخابات ہورہے ہیں، اس سے قبل بی جے پی کو شیوسینا پر حملہ کرنے کا ایک نیا موقع ملا ہے۔’میرا پیغام ملاکہ نہیں؟ آپ سسٹم معلوم ہے کہ نہیں؟ کیوں آپ میرے ارد گرد کام کررہے ہیں، آپ دستبردار ہوجائیں۔

فون پر یہ گفتگو بی ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین یشونت جادھو اور بی ایم سی میں ٹھیکیدار یش کارپوریشن کے مابین ہے۔ پورا معاملہ کیا ہے یہ جاننے سے پہلے ہم آپ کو بتادیں کہ یش کارپوریشن کو ای ٹینڈر کے ذریعہ ممبئی کے ای وارڈ میں 2.17 کروڑ روپے کا کام ملا ہے، چونکہ وارڈ سطح کے کام میں سرکاری ملازمین کی مداخلت کی سطح کم ہے، اس لئے بی ایم سی کے اس وقت کے کمشنر اجے مہتا نے ای ٹینڈرنگ کا عمل شروع کیا تھا لیکن شاید جس مقصد کے ساتھ یہ ای ٹینڈرنگ شروع کی گئی تھی وہ پورا نہیں کررہا ہے، کیونکہ ابھی وارڈ میں لیڈران کی مداخلت ٹھیکیداروں کے کام میں ہوتی ہے، اس کی زندہ مثال وائرل آڈیو ہے۔اب لوٹے ہیں اس آڈیو کلپ پر، جس میں یشونت جادھو اپنے علاقے میں بی ایم سی سے حاصل کردہ کام کو واپس کوواپس کرنے کیلئے ٹھیکیدار پر دباؤ ڈالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہاں تک کہ بہت بار سمجھانے کے بعد بھی جب ٹھیکیدار ان کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوئے، تب یشونت جادھو کہتے ہیں،میں سمجھ گیا ہوں کہ آپ سن نہیں رہے ہیں، سمجھ نہیں رہے ہیں، آپ کا آدمی کب وارڈ میں آئے گا یا آپ کب آئیں گے، میں میں آپ سے ملتا ہوں،یا جہاں تم رہتے ہووہاں آتا ہوں۔آڈیو وائرل ہونے کے بعد یشونت جادھو نے اعتراف کیا کہ وائرل آڈیو میں آواز ان کی تھی لیکن انہوں نے ٹھیکیدار کو دھمکی دینے سے انکار کردیا اور اس کے بجائے ٹھیکیدار کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ ٹھیکیدارہی فیصدکی بات اس سے کررہا تھا۔انہوں نے ٹھیکیدار پر شیوسینا کو بدنام کرنے کا بھی الزام لگایا۔آڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی میں اپوزیشن میں بیٹھے بی جے پی کو بھی شیوسینا کا گھیراؤ کرنے کا موقع ملا۔ بی جے پی کے لیڈر ونود مشرا نے سوال پوچھا ہے کہ یشونت جادھو اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں یا انڈراسٹینڈنگ کمیٹی کے۔ ونود مشرا نے الزام لگایا ہے کہ بی ایم سی میں گذشتہ 25 سالوں سے شیوسینا برسر اقتدار ہے اور اس طرح سے شیوسینا نے مہاپالیکا کو لوٹنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یشونت جادھو میں کوئی شرم باقی ہے تو وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیں۔


Share: